13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:54
تہران: بم دھماکے سے ایرانی ایٹمی سائنسدان ہلاک
آج نیوز - تہران میں بم دھماکے سے ایرانی ایٹمی سائنسدان ہلاک ہوگیا۔بتیس سالہ احمدی روشن ایران کے نتز ایٹمی پلانٹ سے وابستہ تھے۔احمدی روشن کو اس وقت بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی کار اسٹارٹ کر رہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو افراد نے کار میں بم نصب کیا تھا۔ مقامی حکام نے واقعے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل بھی ایسے ہی حملوں میں ایرانی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔