تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:54

پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

آج نیوز - پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان پیدا ہو گیا۔پہلے مرحلے میں پی سی بی کی کمیٹیاں تحلیل کی جائیں گی۔ذرائع نے آج نیوز کو بتایاکہ قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف دبئی میں سیریز کے بعد پی سی بی میں بہت سی اہم تبدیلیاں کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے، ابتدائی طور پر اسکروٹنی،آڈٹ اور ڈسپلنری کمیٹی سمیت دیگر کمیٹیوں میں تبدیلی کی جائے گی،ان تبدیلیوں کی وجہ ایک ہی شخص کی متعدد کمیٹیوں میں شمولیت بتایی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وارننگ کے باوجود افسران کام میں دلچسپی نہیں لے رہے جس کی وجہ سے اہم عہدوں پر تعینات پی سی بی کے افسران تبدیلیوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.