تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:54

ڈیو واٹمور کی پاکستان کیلئے سیٹ کنفرم

آج نیوز - پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ممکنہ ہیڈکوچ ڈیو واٹمور کی پاکستان کیلئے سیٹ کنفرم کرا دی۔ وہ ہفتے کو لاہور آمد کے بعد دو سالہ کوچنگ معاہدے پر دستخط کریں گے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ ہیڈ کوچ ڈیو واٹمور بھارتی شہر کولکتہ میں ہیں، جہاں سے وہ دبئی کے راستے چودہ جنوری کو ہفتے کی صبح سات بجے لاہور ایئرپورٹ پہنچیں گے۔ ڈیو واٹمور لاہور میں کوچ کمیٹی اور پی سی بی حکام سے ملاقات کریں گے اور دو سال کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ اور بیٹنگ کوچ کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔ واٹمور کے کوچنگ پینل میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جولین فاؤنٹین فیلڈنگ اور عاقب جاوید باؤلنگ کوچ ہونگے۔ ڈیو واٹمور مارچ میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیاء کپ سے پہلے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ جولین فاؤنٹین کو رواں برس آسٹریلیا میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے قومی انڈر نائنٹین ٹیم کی فیلڈنگ میں بہتری لانے کے لئے فروری میں پاکستان طلب کیا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.