13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:54
قبل ازوقت انتخابات ناگزیر ہیں،فضل الرحمان
آج نیوز - مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے قبل ازوقت انتخابات ناگزیر ہیں تاہم درست ووٹر لسٹیں اور آزاد الیکشن کمیشن کا نہ ہونا رکاوٹ ہے۔میڈیا سے بات چیت میں فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وفد کو بتا دیا ہے کہ صورتحال کی بہتری کا دارومدار ان پر ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ میاں نوازشریف نے بھی ان سے فون پر رابطہ کیا اور یہ بات طے ہوئی ہے کہ پارلیمانی سطح پر اسمبلی میں بیٹھ کرمعاملے پر غور کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وہ صورتحال کی بہتری کیلئے صدر سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی میں صدر اور وزیر اعظم پر اعتماد کی قرارداد کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ مسودہ دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قبل ازوقت انتخابات ناگزیر ہیں تاہم درست ووٹر لسٹوں اور آزاد الیکشن کمیشن کے بغیرانتخابات کسی کام کے نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اگر حکومت سوئس حکومت کو خط نہیں لکھتی تو اس کی وجوہات عوام کے سامنے لانی چاہئے۔