تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:54

مسلم لیگ ہمخیال نے جلد الیکشن کا مطالبہ کردیا

آج نیوز - مسلم لیگ ہم خیال نے جلد الیکشن کا مطالبہ کردیا، حامد ناصر چٹھہ کہتے ہیں انتخابات کا مطالبہ اس لئے کررہے ہیں کہ خدانخواستہ آرمی ٹیک اوور نہ کرلے۔اسلام آباد میں مسلم لیگ ہم خیال کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے حامد ناصر چٹھہ کا کہنا تھا کہ عدالت کی جانب سے دیئے گئے آپشن نمبر چھ کے مطابق فوری الیکشن سے ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اداروں کو رسوا کرنے پر تلی ہوئی ہے، مسلم لیگ ہم خیال صدر یا وزیراعظم کو کسی صورت اعتماد کا ووٹ نہیں دے گی۔ مسلم لیگ ہم خیال کے اجلاس میں ارباب غلام رحیم کو جماعت کا نیا صدر اور سینیٹر سلیم سیف اللہ کو اسٹیئرنگ کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.