13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:54
سندھ: سی این جی اسٹیشنز کی بندش کا شیڈول جاری
آج نیوز - سوئی سدرن گیس نے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کے لئے گیس لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کردیا۔ جمعے کی صبح نو بجے سے چوبیس گھنٹے کے لئے فلنگ اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر زوہیرصدیقی نے آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی طلب اور رسد کو کنٹرول کرنے کے لئے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت سندھ میں چوبیس گھنٹے کے لئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند رہی گی۔ جس کے تحت کراچی اور اندرون سندھ میں جمعے کی صبح نو بجے سے ہفتے کی صبح نو بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔