تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:55

پہلاون ڈے:جنوبی افریقہ کی سری لنکا کیخلاف258 رنز سے کامیابی

آج نیوز - جنوبی افریقہ نے پہلے ون ڈے میں سری لنکا کو258 رنز کی تاریخی شکست دیدی۔بولندپارک پرل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں پر 301 رنز کا مجموعہ بنایا۔ ہاشم آملہ 112 اور کیلس72 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ملینگا نے پانچ بیٹسمینوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سری لنکن بیٹنگ لائن افریقی باؤلنگ کے سامنے خزاں رسیدہ پتوں کی طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم صرف 43 کے ٹوٹل پرپویلین لوٹ گئی۔ کلاسیکرا19 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر تھے۔ مورکل نے چار جبکہ ٹسوبے نے تین بیٹسمینوں کوشکار بنایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.