تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:56

لاہور: ڈریس ڈیزانئر ٹمی کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش

آج نیوز - لاہور میں ڈریس ڈیزانئر ٹمی کے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش منعقد کی گئی۔ ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کے ذریعے کی۔ جبکہ فلمی اداکاراؤں نے ڈانس پرفارمنس کا مظاہرہ بھی کیا۔ جواں سال ڈریس ڈیزائنر ٹمی نے ڈیزائننگ کے جہان میں نئے دلکش انداز متعارف کروائے ہیں۔ ٹمی کے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش ٹیلنٹڈ ماڈلز نے ریمپ پر کیٹ واک کے ذریعے کی۔ مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں ہونے والی اس کیٹ واک میں فیشن کے دلدادہ افراد کے علاوہ فیشن انڈسٹری ، شو بز اور ماڈلنگ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی نمائندگی بھر پور تھی۔ فیشن شو کے دوران معروف فلمسٹار لیلٰی نے ایک فلمی گیت پر پرفارم کر کے تقریب کی رنگینی کو دوبالا کر دیا۔ فلمسٹار لیلٰی کی دلکش پرفارمنس پر حاضرین نے ان کو داد سے نوازا۔ فلمسٹار تابندہ نے بھی اس فیشن ایونٹ میں رقص کا مظاہرہ کیا۔ اداکارہ و رقاصہ زری نے بھی اس فیشن شو کے دوران اپنی فنی مہارت کا مظاہرہ کیا جسے حاضرین نے پسند کیا۔ پریشانی،بد اعتمادی اور سیاسی انارکی کے اس دور میں فیشن ایونٹس اور میوزیکل شوز ذہنی تناؤ کے شکار افراد کو کچھ دیر کے لئے ریلیف دینے کا باعث بنتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.