تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:56

دہلی لائنز رگبی کلب نے لاہور ریمز کو شکست دے دی

آج نیوز - بھارت کے دہلی لائنز رگبی کلب نے لاہور ریمز کو شکست دے دی۔ شائقین نے میچ کو خوب انجوائے کیا اور دونوں ٹیموں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ جوہر ٹاوٴن لاہور میں واقع ایک نجی یونیورسٹی کے گراوٴنڈ میں لاہور ریمز اور دہلی لائنز کلب کے درمیان رگبی میچ کھیلا گیا،دونوں ٹیمیں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر کے ایک دوسرے پر سبقت کے لئے کوشاں دکھائی دیں تاہم دو ہاف کے اس میچ میں مہمان ٹیم نے چودہ کے مقابلے میں انیس پوائنٹس سے فتح سمیٹی۔فاتح کپتان نے شائقین کی حوصلہ افزائی کو سراہا۔ رگبی میچ کو دیکھنے کے لئے میدان میں موجود شائقین دونوں اطراف سے اچھا کھیل پیش کرنے پر کھلاڑیوں کو داد دینے کے ساتھ پاک بھارت زندہ باد کے نعرے بلند کرتے رہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی سطح پر کھیلوں کے ایونٹس کو بھرپور پذیرائی ملتی ہے اور شائقین بھی میدان میں کھینچے چلے آتے ہیں، جس کا عملی مظاہرہ لاہور اور دہلی کی رگبی کلبوں کے درمیان میچ کے دوران بھی دیکھنے کو ملا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.