تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:56

چیئرمین پی سی بی سے مختلف عہدیداران کی ملاقاتیں

آج نیوز - کراچی میں چیئرمین کرکٹ بورڈ نے لگائی دربار تو ملاقاتیوں کی لگ گئی بھرمار، یقین دہانیاں سب سے ہوئیں لیکن فیصلے کا نہیں ہوا کوئی اعلان۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف نے جمعرات کو کراچی میں مصروف دن گزارا۔ انہوں نے چھ گھنٹے میں پچاس سے زائد افراد سے ملاقاتیں کیں۔ جن میں سابق کپتان، کرکٹر، چیف سلیکٹر، منیجر، معروف امپائرز، کے سی سی اے، ڈس ایبل ایسوسی ایشن ، ویٹرنز اورایڈمنسٹریشن کے افراد شامل تھے۔ اس دوران نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی مرکزی عمارت کسی ایسے سرکاری دفتر کا منظر پیش کررہی تھی جہاں نوکری کے لیے امیدواروں کا رش لگا ہو۔ چیئرمین بورڈ نے آنے والے افراد کے مسائل سنے اورسب کو مثبت پیغام دیا سب یقین دہانی لے کر روانہ ہوئے۔ ذکاء اشرف سے ملاقات کرنے والوں میں سابق کپتان معین خان، اقبال قاسم، صلاح الدین صلو، جلال الدین، شعیب محمد اورصادق محمد شامل تھے۔ ذکاء اشرف نے نیشنل اسٹیڈیم کے مختلف حصوں کا بھی معائنہ کیا اوربنگلہ دیش کی سیریز سے پہلے اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کرانے کا بھی اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.