تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:56

پشاور: شرپسندوں کا پولیس چوکی پر حملہ، 3 اہلکار شہید

آج نیوز - پشاور کے نواحی علاقے سربند میں ریاض پولیس شہید چوکی پر شرپسندوں کی جانب سے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور دو سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ چار پولیس اہلکار اورنو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی سے ملحقہ پولیس چوکی پرپچاس سے زائد عسکریت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے ملحقہ چوکی پر حملہ کردیا اور شدید فائرنگ کی اور متعدد راکٹ فائر کئے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین سیکیورٹی اہلکار شہید اور چارپولیس اہلکاروی سمیت نو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ خیبر ایجنسی کی جانب سے کیا گیا اور پولیس اہلکاروں نے بھی بھر پور جوابی کارروائی کی۔ تاہم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر شرپسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور ان کے نقصان کا پتہ نہیں چل سکا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.