13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:56
جامعہ کراچی میں امتحان کے دوران طلباء کی ہنگامہ آرائی
آج نیوز - جامعہ کراچی میں طلباء کی امتحان کے دوران ہنگامہ آرائی کے باعث بی کام پارٹ ون کا آج ہونے والا پرچہ متاثر، امیدواروں سے جوابی کاپیاں چھین کر پھاڑ دی گئیں۔ جامعہ کراچی میں بی کام پارٹ ون کا پرچہ ہو رہا تھا کہ ایک گروپ نے کلاسوں میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ شروع کر دی اور امیدواروں سے جوابی کاپیاں چھین کر پھاڑ دیں۔ ترجمان جامعہ کراچی قمر رضوی کے مطابق ایک گروپ نے ناجائز داخلوں کے لئے ہنگامہ آرائی کی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ پر داخلوں کو ترجیح دی جائے گی، میرٹ کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ قمر رضوی کا کہنا تھا کہ ٹولیوں کی صورت میں کلاسوں میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ امتحان منسوخ نہیں کئے جائیں گے، طلباء کو اضافی وقت دے کر پرچہ لیاجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ رینجرز و پولیس نے صورتحال پر قابو پا لیا ہے۔