تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:56

اداروں میں تصادم کی سازش کو ناکام بنا دیں گے، فردوس عاشق

آج نیوز - وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مشترکہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اتحادیوں سے مشاورت کی جارہی ہے۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر اعتماد کی قرارداد اسمبلی میں لائیں گے۔ جو ووٹ پر یقین رکھتے ہیں ان کیلئے بند گلی کا تصور نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہر بحران کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ اب بھی بحرانوں سے نکل آئیں گے۔ پیپلز پارٹی نے جن بتوں کو تراشا ہے وہ انہیں کیسے توڑ سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی اداروں کے درمیان تصادم کی سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سیاست کی بنیاد افہام و تفہیم ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت کی نہیں جمہوریت کی آبیاری کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.