تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:56

بابر اعوان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت دو فروری تک ملتوی

آج نیوز - سپریم کورٹ نے بابر اعوان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت دو فروری تک ملتوی کر دی، سابق وزیر قانون نے وکیل کرنے کیلئے مہلت مانگ لی۔ جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اطہر سعید پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بابر اعوان اور وفاقی وزراء کی متنازعہ پریس کانفرنس کے حوالے سے مقدمے کی سماعت کی۔ بابر اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں وکیل کرنے کیلئے مہلت دی جائے۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ کیس ایسا ہے کہ انہیں وکیل کرنے کی ضرورت ہے اور وہ چاہتے ہیں وکیل کے ذریعے ہی عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت نے بابر اعوان کی درخواست پر سماعت دو جنوری تک ملتوی کر دی۔ جسٹس اطہر سعید نے ریمارکس دیئے کہ مہلت دے رہے ہیں۔ توقع ہے کہ بابر اعوان اس دوران احتیاط اور تحمل سے کام لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.