13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 8:56
پرتھ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم 161 رنز پر ڈھیر
آج نیوز - پرتھ ٹیسٹ میں بین ہیلفینہاس اور پیٹرسڈل کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث بھارت کی پوری ٹیم ایک سو اکسٹھ رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے اننگ کا آغاز کیا تو وریندر سہواگ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ راہول ڈریوڈ بھی زیادہ دیر تک آسٹریلوی بالرز کے سامنے مزاحمت نہ کرسکے اور نو رنزبناکر سڈل کا شکار بنے۔ سچن ٹنڈولکر اور گھمبیر بھی جلد آؤٹ ہوگئے۔ گھمبیر نے اکتیس اور ٹنڈولکر نے پندرہ رنزبنائے۔ بھارت کی پوری ٹیم ایک سو اکسٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، ویرات کوہلی چوالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے بین ہیلفینہاس نے چار اور پیٹرسڈل نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔