13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 9:48
ڈاکار ریلی: گیارہواں مرحلہ پیٹرہینسل نے جیت لیا
آج نیوز - ڈاکار ریلی کا گیارہواں مرحلہ فرانس کے اسٹیفن پیٹرہینسل نے جیت لیا۔ فرانسیسی ڈرائیور نے چار سو اٹھتر کلو میٹر پر مشتمل ریس کا مقررہ فاصلہ تین گھنٹے چھپن منٹ اور تریپن سیکنڈز میں طے کرتے ہوئے ریس میں مجموعی برتری مستحکم کی۔ اسپین کے یوآن روما دوسرے اور پرتگال کے ڈوس سینٹوس تیسرے نمبر پر رہے۔ بائیک کیٹگری میں فرانس کے سائرل ڈیسپرس بازی لے گئے۔ ڈیسپریس کو ریس میں مجموعی برتری حاصل ہے۔ ریلی کا اختتام اتوار کو ہوگا۔