13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:0
حضرت داتا گنج بخش کے 968 ویں عرس کی تقریبات کا آغاز
آج نیوز - حضرت داتا گنج بخش ہجویری کے نو سو اڑسٹھویں عرس کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز مزار کی چادر پوشی سے کیا۔ اس موقع محکمہ اوقاف کے حکام بھی موجود تھے۔ عرس میں شرکت کے لئے ملک کے کونے کونے سے عقیدت مند جوق در جوق لاہور پہنچ رہے ہیں۔ مزار کے احاطے میں نعت خوانی اور قرأت جبکہ سماع ہال میں قوالیوں کا آغاز ہو گیا ہے جن میں نامور قوال حصہ لے رہے ہیں۔ مزار کے باہر روایتی ملنگ وقتا فوقتا دھمال ڈالتے دکھائی دیتے ہیں۔ کھانے پینے کے اسٹال اور دودھ کی سبیلیں بھی سجا دی گئی ہیں۔ اس موقع پر کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، مزار کی طرف جانے اور داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ لگا دیئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔