تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 10:16

حکومت کو فروری میں آئی ایم ایف کے قرض کی پہلی قسط ادا کرنا ہوگی

آج نیوز - حکومت پاکستان کو آئندہ ماہ فروری میں آئی ایم ایف کے قرضے کی واپسی کی پہلی قسط ادا کرنا ہے۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ سے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے تحت لئے گئے قرضے کی ادائیگی کے شیڈول کے مطابق پاکستان کو آئندہ چار سالوں میں آئی ایم ایف سے حاصل شدہ آٹھ ارب ڈالر قرضہ ادا کرنا ہوگا۔ جس کے لئے حکومت کو ایک ارب چالیس کروڑ ڈالر ادائیگی کی پہلی قسط چوبیس فروری کو زرمبادلہ کے ذخائر سے ادا کرنا ہوگی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر سترہ ارب ڈالر سے نیچے آچکے ہیں اور آئی ایم ایف کے قرضے کی ادائیگی شروع ہونے سے اس پر دباؤ بڑھنا شروع ہوجائے گا۔ برآمدات میں متوقع کمی اس صورتحال میں مزید شدت پیدا کردے گی۔ آئی ایم ایف کے آٹھ ارب ڈالر قرضے کی ادائیگی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت دس ارب ڈالرکے قریب رہ جائے گی ۔ جس میں کمرشل بینکوں کے ذخائر منہا کرنے سے اسٹیٹ بینک کے خالص ذخائرساڑھے چھ ارب ڈالر کی تشویش ناک سطح تک گر جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.