13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:7
صدر زرداری سے اسفند یار ولی کی ملاقات
آج نیوز - عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے ایوان صدر میں صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کی خود مختاری کے لیے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے جمعہ کی سہہ پہر ایوان صدر میں صدر زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات میں مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ملک میں تمام اداروں کا آئین کے دائرہ کار میں کام کرنا اہم ہے اور پارلیمنٹ کی خود مختاری کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔ صدر زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں قرارداد پیش کرنے پر اسفندیار ولی کو مبارکباد دی۔