تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:16

آزاد کشمیر اسمبلی: صدر، وزیراعظم کی حمایت میں قرارداد منظور

آج نیوز - آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔ آزاد کشمیر اسمبلی کا خصوصی اجلاس سردار غلام صادق کی صدارت میں ہوا۔ وزیر قانون اظہر گیلانی نے صدر اور وزیراعظم کی حمایت میں قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں جمہوریت کیلئے صدر زرداری اور وزیراعظم گیلانی کی کوششوں کو سراہا گیا۔ قرارداد کے متن میں درج تھا کہ پاکستان میں جمہوریت کو نقصان پہنچا تو اس کا اثر ملکی سالمیت اور مسئلہ کشمیر پر بھی پڑے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ جمہوریت کی بقا کیلئے تمام قوتوں کو مل کر چلنا چاہئے۔ اپوزیشن نے عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرنے کی تجویز قرارداد میں شامل کرنے کی درخواست کی جسے مسترد کر دیا گیا۔ ایوان نے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.