13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:32
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، ترجمان وزیراعظم
آج نیوز - ایک اور نیا سیاسی بھونچال، وزیراعظم گیلانی نے برطانوی ہائی کمشنرسے فوجی بغاوت کا خدشہ ظاہر کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کا دعویٰ۔ خبر بے بنیاد ہے۔ ترجمان وزیراعظم۔وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان نے وزیراعظم کی برطانوی ہائی کمشنر سے مدد طلب کرنے کی خبر بے بنیاد قرارد دی ہے۔ اس سے پہلے امریکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعظم نے برطانوی سفارت کار کو ٹیلی فون کرکے بغاوت کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔