13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:41
ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان
آج نیوز - الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے پانچ اور پنجاب اسمبلی کے ایک حلقے میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ ان تمام حلقوں میں پولنگ بیس فروری کو ہوگی۔ قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں ضمنی انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں این اے نو مردان، این اے ایک سو چالیس قصور، این اے ایک سو اڑتالیس اور ایک سو انچاس ملتان اور این اے ایک پچانوے رحیم یار خان شامل ہیں۔ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی چوالیس میانوالی پر ضمنی انتخاب ہوگا۔ ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی انیس اور بیس جنوری کو جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی یہ پانچ نشستیں جاوید ہاشمی، میمونہ ہاشمی ،شاہ محمود قریشی،سردار آصف احمد علی اور جہانگیر ترین کے استعفوں کے باعث خالی ہوئی تھیں۔