13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:16
میموکیس کافیصلہ بھی
آج نیوز - سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ عدلیہ ابھی آزاد نہیں ہوئی۔ پاکستان میں الیکشن جی ایچ کیو کراتا ہے اوربوٹوں والے کبھی گئے ہی نہیں،کبھی کبھی آواز آہستہ ہوجاتی ہے۔ میمو کیس کا فیصلہ بھی "کھودا پہاڑ نکلا چوہا" جیسا ہوگا۔ وہ لاہور ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرر ہیں تھیں عاصمہ جہانگیر کا کہنا تھا کہ ان کی نظر میں عدلیہ ابھی آزاد نہیں ہوئی ان کا کہنا تھا کہ منصور اعجاز کے پاکستان آنے یا نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا میمو کیس میں فیصلہ کھودا پہاڑ نکلا چوہا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلیک بیری کے پیغامات میں میمو کا کوئی ذکر نہیں ہے سپریم کورٹ بار کی سابق صدر کا کہنا تھا کہ حکومت پہلے دن سے بند گلی میں ہے۔