تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:31

ملک کے بیشتر حصے شدید سردی کی لپیٹ میں

آج نیوز - پاکستان کے بیشتر حصے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ پہاڑوں پر ہلکی برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں خشک سردی کی لہر جاری ہے۔ شمالی اور بالائی مقامات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے جا رہا ہے۔ صبح سب سے کم درجہ حرارت اسکردو اور کالام کا منفی تیرہ سینٹی گریڈ رہا۔ پاراچنار منفی گیارہ، استور منفی دس، گلگت منفی سات، اسلام آباد منفی ایک، کراچی تیرہ، لاہور، پشاور ایک، کوئٹہ منفی چار، مظفرآباد صفر، مری منفی ایک، ملتان چار اور فیصل آباد کا دوسینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چھتیس گھنٹے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر وقفوں کے ساتھ برفباری کا امکان ہے، لاہور، کشمیر، اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ڈویژن خیبرپختونخواہ کے زیادہ تر مقامات پر ہلکی بارش کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.