13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:0
حکومتی حلف نامے پر دستخط سے انکار پر برطرف کیاگیا،خالد نعیم
آج نیوز - سابق سکریٹری دفاع خالد نعیم لودھی نے کہا ہے کہ انہیں پہلے سے تیار حلف نامہ پر دستخط سے انکار پر برطرف کیا گیا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل نعیم لودھی ریٹائرڈ نے سوال کیا کہ وہ ایسے بیان پر کیسے دستخط کرسکتے تھے جو انہوں نے دیا ہی نہیں؟ نعیم لودھی نے کہا کہ انہیں برطرف کرنے کا کوئی سبب نہیں بتایاگیا۔ برطرف کرنے سے پہلے اظہار وجوہ کا نوٹس نہیں دیا گیا اور نہ ہی الزامات کی کوئی تحقیقات کی گئی۔ نعیم لودھی نے کہا کہ ان پر مس کنڈکٹ یا اداروں میں غلط فہمی کا الزام ثابت نہیں ہوسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں نعیم لودھی نے بتایا کہ جس دن سپریم کورٹ میں بیان دیا اس دن وزیر دفاع ملک میں نہیں تھے اور عدالت عظمٰی نے جو کچھ دریافت کیا تھا انہوں نے اس کا جواب دیا۔