13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:16
موجودہ ملکی صورتحال میں مارشل لانہیں لگایاجاسکتا،مشرف
آج نیوز - سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی اور بین الاقوامی صورتحال میں پاکستان میں مارشل لا لگایا نہیں جا سکتا،جمہوریت بحال رہنی چاہیے۔ملتان میں کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عوام کو ایک نئی پارٹی دے دی ہے اب ملک سے دونوں بڑی جماعتوں کی اجارہ داری ختم ہونی چاہیے،سابق صدر کا کہنا تھا کہ محترمہ بینظیر بھٹو سے ان کی ڈیل ہوئی تھی جس کو اب این آر او کا نام دیا جاتا ہے،اس پر عدالت عظمٰی کے فیصلے کا انتظار کرنا چاہیے۔موجودہ صورتحال میں مارشل لا نہیں لگایا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ ایک حقیقت ہے جس کو ضرور بننا چاہیے تاکہ یہاں کے عوام کی محرومیاں ختم ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے جلسے میں لوگوں نے بدعنوان اور لوٹ کھسوٹ کرنے والے سیاستدانوں کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا۔