تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:31

کراچی:لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے جماعت اسلامی کا دھرنا

آج نیوز - لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے ڈی آئی جی کراچی کی سرپرستی میں کمیٹی قائم کردی گئی۔ لیاقت بلوچ کہتے ہیں عدلیہ سے تصادم برداشت نہیں کیا جائیگا۔کراچی آئی آئی چندریگرروڈ پرجماعت اسلامی کے تحت لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دھرنا دیا گیا۔ دھرنے کے شرکاء نے انتظامیہ اور امریکا کے خلاف نعرے بازی کی۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ لاپتہ افراد کو فوری طورپرعدالتوں میں پیش کیا جائے۔ زیر حراست افراد میں اگر کوئی جرائم پیشہ ہے تواسے سامنے لایا جائے۔ اس دوران انتظامیہ نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو مذاکرات کی دعوت دی۔ جس پرلیاقت بلوچ کی سربراہی میں وفد نے آئی جی سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ آئی جی سندھ نے لاپتہ افراد کے معاملے پرکمیٹی تشکیل دے دی۔ لیاقت بلوچ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حساس ادارے غیرقانونی کارروائیاں بند کریں۔ قانون کی بالادستی کا قیام سے ادارے مستحکم ہوتے ہیں۔دھرنا آئی آئی چندرریگرروڈ پرنمازعصر کی ادائیگی کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔ دھرنے کی وجہ سے کراچی کی اہم شاہراہ اور اس کے اطراف سڑکوں پر ٹریفک جام رہا اور لوگوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.