13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:32
حافظ آباد:بااثرزمیندار نے یتیم بچے پر کتا چھوڑ دیا
آج نیوز - حافظ آباد میں بااثر افراد کا حکم نہ ماننے پر آٹھ سالہ یتیم بچے پر کتا چھوڑدیا گیا، آٹھ سالہ بچہ کامران شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ علاقہ پولیس نے ابتک کوئی کارروائی نہیں کی۔حافظ آباد کے علاقے گڑھی غوث میں بچے پر خونخوار کتا چھوڑ دیا گیا، تفصیلات کے مطابق امانت علی کی بیوہ کا آٹھ سالہ بیٹا کامران گلی میں کھیل رہا تھا، بااثر افراد نے کامران کو گلی میں کھیلنے سے منع کیا ، بچے کے حکم نہ ماننے پر بااثر افراد نے آٹھ سالہ کامران پر اپنا پالتو خونخوار کتا چھوڑ دیا، کتے نے بچے کو بھنبھوڑ ڈالا اور بچے کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے، بیوہ ماں کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ پولیس نے ابتک اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔