تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:48

کراچی:موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی

آج نیوز - کراچی میں چہلم امام حسین کے جلوس کا سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا شہر میں ہفتہ شام پانچ بجے سے اتوار کی شب رات بارہ بجے تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔وزیر داخلہ منظور وسان نے چہلم امام حسین کے موقع پر نکالے جانے والے جلوس کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس حکم کے تحت ہفتہ کی شام پانچ بجے سے اتوار کی رات بارہ بجے تک موٹر سائیکل پر دو افراد کے بیٹھنے پرپابندی ہوگی،حکام نے جلوس کا سیکورٹی پلان بھی جاری کردیا ہے۔ جلوس کی سیکورٹی کے لئے گیارہ ہزار سے زائد پولیس اور رینجرزاہلکار تعینات ہونگے۔جلوس کو سی سی ٹی وہ کیمروں کی مدد سے مانیٹر کیا جائیگا، جلوس کے رستے پر تمام دکانوں کو ہفتہ کی رات سیل کردیا جائیگا۔ جلوس کے رضا کاروں کو ٹریفک کنٹرول کی اجازت نہیں ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.