14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 11:32
اسلام آباد: کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا
آج نیوز - کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہو گا۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ڈی سی سی کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی شرکت کریں گے۔ وفاقی وزیر دفاع احمد مختار کا کہنا ہے کہ ڈی سی سی کے اجلاس کا ایجنڈا اوپن ہے اور اس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی سمیت دیگر سروسز چیفس بھی شرکت کریں گے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل احمد شجاع پاشا ڈی سی سی کے رکن نہیں ہیں۔ اگر ضرورت پڑی تو ان کو بھی اجلاس میں بلایا جا سکتا ہے اور اگر انکو نہ بلایا گیا تو اس بات کو زیادہ ہوا نہ دی جائے۔