14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 16:0
ڈیرہ اسماعیل خان :ڈی پی او آفس پر حملہ ،تین حملہ آور مارے گئے
آج نیوز - ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او آفس پر دھشتگر دوں نے حملہ کیا ۔ دھشتگردوں اور پولیس کے درمیان مقابلے کے دوران تین خودکش حملہ آور مارے گئے۔ جبکہ ایک پولیس اہلکار شہید اورچار زخمی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں ایک شہری بھی شامل ہے ۔شہید پولیس اہلکار کو محمد اسماعیل کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، زخمی پولیس اہلکاروں میں قیصر خان اور کاشف شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے شہری کا نام نذر محمد ہے، علاقے میں فوج طلب کر لی گئی اورفوجی دستے کی قیادت برگیڈئیرعاصم باجوہ نے کی ، پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، زخمیوں کو ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کر دیا گیا ، ڈی پی او آفس کے قریب چار دھماکے ہو ئے ، جس میں ڈی پی او محفوظ رہے۔اطلاعات کے مطابق تین حملہ آور سیکیورٹی اہلکاروں کی وردی میں داخل ہوئے۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں سات سے آٹھ دھشتگرد موجودتھے اور یہ دھشتگرد پولیس کی وردی میں ملبوس تھے ۔ آپریشن ایک گھنٹے جاری رہا ۔بعد میں علاقے کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔