14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 17:48
ڈیو واٹمور لاہور پہنچ گئے
آج نیوز - قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ ہیڈکوچ ڈیو واٹمور دو سالہ کوچنگ معاہدے پر دستخط کیلئے لاہور پہنچ گئے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈیو واٹمور بھارت کے شہر کولکتہ سے دبئی کے راستے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔جہاں پی سی بی حکام نے ان کا استقبال کیا۔وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کوچ کمیٹی کے سربراہ انتخاب عالم سے آج ملاقات کریں گے جس میں ان کے معاہدے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ چیئرمین بورڈ ذکاء اشرف اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد سے بھی ملاقاتیں ہوسکتی ہیں۔واٹمور کے کوچنگ پینل میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جولین فاؤنٹین فیلڈنگ اور عاقب جاوید باؤلنگ کوچ ہونگے۔ ڈیو واٹمور مارچ میں بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیاء کپ سے پہلے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔