تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 18:31

صدر زرداری سے آرمی چیف جنرل کیانی کی ملاقات

آج نیوز - چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے صدر آصف زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ جس میں پاک۔ امریکا تعلقات اور خطے میں مارک گراسمین کی آمد پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ایوان صدر میں ہونے والی اس اہم ترین ملاقات میں صدر آصف زرداری اور آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملک کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر نے میڈیا کو بتایا کہ ملاقات میں سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاک۔ امریکا تعلقات اور خطے میں مارک گراسمین کی آمد پر بات چیت کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.