14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:0
تحریک انصاف کی مجلس عاملہ کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
آج نیوز - تحریک انصاف کی مجلس عاملہ نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شاہ محمود قریشی،جاوید ہاشمی،جاوید لغاری،اویس لغاری،شفقت محمود،جہانگیر ترین سمیت پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اب تک ملک بھر سے پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کی اسکروٹنی اور عام انتخابات میں ٹکٹ کی تقسیم کے طریقہ کار وضع کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے ماہ ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف حصہ نہیں لے گی۔