14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 19:16
ملک کے بیشتر حصے مسلسل سردی کی لپیٹ میں
آج نیوز - پاکستان کے زیادہ تر حصے خشک سردی کی لپیٹ میں ہیں تاہم پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ اور گردونواح میں بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی اور بالائی مقامات کے درجہ حرارت بدستور نقطہ انجماد سے نیچے ہیں۔ سب سے کم درجہ حرارت منفی تیرہ سنٹی گریڈ اسکردو کا رہا۔ پاراچنار منفی گیارہ، کالام منفی دس، استور منفی آٹھ، مالم جبہ منفی چھ، اسلام آباد، کوئٹہ صفر، کراچی چودہ، لاہور، مظفرآباد دو، پشاور، گلگت چار، مری منفی تین، ملتان چھ اور فیصل آباد کا درجہ حرارت تین سنٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بالائی حصوں، مری گلیات، شمالی علاقوں، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان، مالاکنڈ، پشاور، ہزارہ، کوہاٹ، کوئٹہ، ژوب، قلات، سبی، گلگت بلتستان، کشمیر کے چند ایک مقامات پر بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔