تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 جنوری 2012
وقت اشاعت: 22:1

کراچی: تین مبینہ دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد

آج نیوز - سی آئی ڈی نے کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔ تین مبینہ دہشت گرد گرفتار کرکے خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ کراچی پولیس نے امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہلم پردہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا اور تین ملزمان محمد داؤد، عظیم شیخ اور زبیر عالم کو اتحاد اور شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد داؤد سے پچاس کلوگرام دھماکا خیز مواد ، چار خودکش جیکٹ ، راکٹ لانچر اور دستی بم سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دیگر دو گرفتار ملزمان عظیم شیخ اور زبیر عالم کے قبضہ سے پانچ راکٹ لانچر ، خودکش جیکٹ سمیت دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے۔ ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر شیخ کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا یہ گروہ پچیس سے تیس افراد پر مشتمل ہے۔ ملزم داؤد سی ویو اور عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔حکومت سندھ نے دہشت گردی کے خدشہ کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کا دعویٰ کیا ہے۔ موٹر سائیکل پر دو افراد کے بیٹھنے پر پابندی عائد ہے جو اتوار کی رات بارہ بجے تک جاری رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.