تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:51

لاہور: دنیا کی کمر عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی نماز جنازہ ادا

آج نیوز - دنیا کی کمر عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی، تدفین فیصل آباد میں ہو گی۔ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی ارفع کریم کی نماز جنازہ لاہور کی کیولری گراؤنڈ میں ادا کی جانی تھی، لیکن گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے نتیجے میں نماز جنازہ خالد مسجد میں ادا کی گئی۔ مرحومہ کے جسد خاکی کو ایمبولینس کے ذریعے لایا گیا۔ نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت سیاستدانوں، سول، فوجی حکام اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے اور مسجد کے گرد سکیورٹی بیرئیر لگا کر میڈیا اور غیر متعلقہ لوگوں کو مسجد کے احاطے سے باہر رکھا گیا۔ نماز کے بعد جماعت اسلامی کے فرید پراچہ نے ارفع کریم کے علاج کے حوالے سے حکومت پر تنقید کی۔ نماز جنازہ کے بعد میت کو فیصل آباد میں آبائی گاؤں میں تدفین کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.