15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 12:52
کراچی: حضرت امام حسین کے چہلم پر سیکورٹی کے سخت انتظامات
آج نیوز - حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا چہلم آج ہے۔ ماتمی جلوسوں کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی سیکورٹی کے لئے چھ ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ رینجرز کی اضافی نفری کو بھی سیکیورٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ عمارتوں پر اسنائپرز سمیت دو سو سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جلوس کے راستوں کے معائنے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی آٹھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ سراغ راساں بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جاچکے ہیں۔ جلوس کے راستوں کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ گذشتہ رات جلوس کے راستوں پر موجود دکانیں سیل کر دی گئیں۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ہفتے کی شام سے ہی کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی تھی جو رات بارہ بجے تک برقرار رہے گی۔ کراچی کے نشتر پارک سے برآمد ہونے والا مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیاں ایرانیاں کھارادر اختتام پذیر ہوگا۔