15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 13:8
بالائی و نشیبی علاقوں میں برف باری، سردی کی شدت میں اضافہ
آج نیوز - ملک کے بالائی اور نشیبی علاقوں میں برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے بیشتر شہروں میں شدید سردی ہے۔ لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ قلات اور زیارت میں پانچ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ برفباری کے باعث آزاد کشمیر کا رابطہ دیگر شہروں سے منقطع ہوگیا۔ اسکردو، چترال میں پندرہ روز سے برفباری جاری ہے۔ جس سے درجہ حرارت منفی بارہ سے چودہ سینٹی گریڈ تک گرگیا۔ لواری ٹنل اور شندھر روڑ برفباری کے باعث بند کردی گئی ہے۔ پشاور سے چترال کیلئے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ غذر میں درجہ حرارت منفی چودہ سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ شہر کے بالائی علاقوں کا نشیبی علاقوں سے رابطہ منقطع ہے۔ غذر، چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری اور ہلکی بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔