تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:8

ڈاکار ریلی: پیٹرہینسل، روڈریگوئز نے 13واں مرحلہ جیت لیا

آج نیوز - فرانس کے پیٹرہینسل اور ہیلڈر روڈریگوئز نے ڈاکار ریلی کا تیرہواں مرحلہ جیت لیا۔ پیرو کے علاقے ناسکا سے پسکو تک تیرہویں مرحلے میں ریس لیڈر اسٹیفن پیٹرہینسل نے تین گھنٹے نو منٹ سینتالیس سیکنڈزکے وقت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ پیٹرہینسل کو دسویں ٹائٹل کیلئے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ موٹر بائیکس کٹیگری میں پرتگال کے رائیڈر ہیلڈر روڈریگوئز نے کامیابی حاصل کی۔ روڈریگوئز نے مقررہ فاصلہ تین گھنٹے اکیس منٹ سولہ سیکنڈزمیں طے کیا۔ فرانس کے سیریل ڈیسپریس نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ریس میں مجموعی برتری برقراررکھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.