تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:19

آسٹریا: پہلے ونٹریوتھ اولمپکس کا افتتاح

آج نیوز - انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر جاک روگ نے رنگا رنگ تقریب میں پہلے ونٹریوتھ اولمپکس کا افتتاح کردیا۔ آسٹریا کے شہر انسبرگ کے اولمپک سینٹر میں ہونے والی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ یوتھ اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس پریڈ کرتے ہوئے اسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔ آئی اوسی کے صدر جاک روگ نے گیمزکے آغازکا اعلان کیا۔ دس روز تک جاری رہنے والے گیمزمیں ایک ہزارسے زائد ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔ پال گرسٹ گریسرنے یوتھ اولمپکس کی مشعل روشن کی جس کے بعد آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.