15 جنوری 2012
وقت اشاعت: 14:35
سرگودھا: مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 6 افراد جاں بحق
آج نیوز - سرگودھا میں مسافر وین اور ٹرک میں تصادم سے چھ افراد جاں بحق اور سولہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سرگودھا سے بھلوال جانے والے زائرین کی مسافر تینتیس پھاٹک کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق اور سولہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا۔ جہاں ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔