13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:56
شمالی وزیرستان:قبائل میں تصادم ، سات افراد ہلاک
اے آر وائی - میران شاہ : شمالی وزیرستان ایجنسی پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل شوال میں میامی قبائل کے دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق میامی قبائل میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا،جو بعد ازاں باقاعدہ جھڑپ میں تبدیل ہوگیا،اس دوران بھاری اسلحے کا بھی استعمال کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔