13 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:59
پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ
اے آر وائی - سرگودھا: پاک فضائیہ کے ایک ایم آئی 17ہیلی کاپٹر نے ضلع سرگودھا کے علاقے چھوٹا سرگودھا ائیر فیلڈ میں 92موڑ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی ۔
پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایم آئی 17ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز تھا کہ فنی خرابی پیش آنے کے باعث ہیلی کاپٹر نے محفوظ ہنگامی لینڈنگ کی جس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا اور ہیلی کاپٹر کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ترجمان کے مطابق اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے جبکہ ہیلی کاپٹر کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔