13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:2
لندن فسادات: جاں بحق دو پاکستانیوں کا تعلق گوجر خان سے ہے
اے آر وائی - گوجر خان : لندن فسادات میں جاں بحق ہونے والے تین میں سے دو پاکستانیوں کا تعلق پنجاب کے قصبے گوجر خان سے ہے۔ ذرائع کے مطابق فسادات میں جاں بحق ہونے والے دو پاکستانیوں عبدالمصور اور شہزاد سگے بھائی ہیں اور ان کا تعلق گوجر خان کے علاقے گلیانہ کے محلہ کشمیریاں سے ہے۔
جاں بحق ہونے والے بھائیوں کے والد عبدالغضنفر پچیس سال پہلے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔ ان کی ایک بیٹی اور تین بیٹے تھے۔ اپنے بیٹوں کی ہلاکت کی خبر سن کر عبدالغنضفر پر دل اور فالج کا دورہ پڑا ہے۔ عبدالمصور کے سسر نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اپنے داماد کی ہلاکت پر دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ابھی یہ بھی معلوم نہیں کہ ان کے داماد کی لاش پاکستان لائی جاسکے گی یا نہیں۔