تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:7

سندھ میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شدت سے جاری

اے آر وائی - کراچی : سندھ کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ اپنی شدت سے جاری ہے. محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد، میرپورخاص، تھرپارکر، مٹھی، ڈیپلو،بدین،ٹھٹھہ،ٹنڈوم آدم،ٹنڈوالہٰ یارسمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے مٹھی میں اب تک تین سو بیس ملی میٹربارش ریکارڈ کی جاچکی ہے.



کراچی میں بھی رات سے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیزبارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل سندھ کی ساحلی پٹی میں بارش کا ایک اور سلسلہ شروع ہوگا جس کے باعث سندھ کی ساحلی پٹی پر تیز بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے سندھ سے ملحقہ علاقوں میں بھی تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.