13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:7
وزیراعظم سے کابینہ میں شامل وفاقی وزراء کی ملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی کابینہ میں شامل وفاقی وزراء نے وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور وزیراعظم کوکراچی سمیت صوبہ سندھ کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم سے ملاقات کرنیوالے وفاقی وزراء میں سیدخورشیدشاہ،سیدنویدقمر،ڈاکٹر عبدل حفیظ شیخ، ڈاکٹرعاصم حسین ،امین فہیم، سنیٹرمولابخش چانڈیو اورغوث بخش مہرشامل تھے۔ وفاقی وزراء نے وزیراعظم سے کہا کہ وہ صوبہ سندھ میں پائیدارامن کے قیام کے لئے ایسی حکمت عملی پرعمل درآمدکروائیں جوسب فریقین کیلئے قابل قبول ہو۔ وزیراعظم نے وفاقی وزراء کویقین دھانی کرائی کہ ان کی بھرپورکوشش ہوگی کہ ایسے اقدامات کئے جائیں جس مشترکہ حکمت عملی پرعمل درآمد کیا جاسکے۔