13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:7
پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،5 افراد جاں بحق
اے آر وائی - پشاور: پشاور میں گلبہار تھانے کی حدود میں پولیس موبائل کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں چار پولیس اہلکار اور ایک بچے سمیت پانچ افراد جاں بحق اور پندرہ سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔
زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متعددافراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔