تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:8

پشاور:لاہوری گیٹ کےقریب پولیس چوکی پردھماکہ3ہلاک

اے آر وائی - پشاور: پشاور کے علاقے لاہوری گیٹ کے قریب پولیس چوکی پر خود کش دھماکہ ہوا ہے جس میں تین افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔



پولیس کے مطابق ایک خاتون خود کش حملہ آور نے پولیس چوکی کے پاس پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑادیا جس سے خاتون سمیت دو پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ پشاور میں آج صبح ایک اور واقعہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے تھے اس طرح ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.