تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 اگست 2011
وقت اشاعت: 9:8

پشاور: دو بم دھماکوں میں سات افراد جاں بحق

اے آر وائی - پشاور: پشاور میں لاہوری گیٹ کے قریب یکے بعد دیگر دو دھماکے ہوئے ہیں۔ پہلے دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا دھماکہ خاتون خود کش بمبار نے کیا ۔ جس میں ایک راہگیر خاتون اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔



پولیس کے مطابق لاہوری گیٹ پر صبح ہونے والے دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ ایک خاتون خود کش حملہ آور نے پولیس ناکے کے قریب دستی بم پھینکا اور خود کو دھماکے سے اڑادیا ۔جس کے نتیجے میں ایک راہگیر خاتون اور ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کولیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.